عالمی خبریں

چین کا امریکہ سے مکمل جوابی ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ، تجارتی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

خلیج اردو
بیجنگ: چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام جوابی ٹیرف مکمل طور پر منسوخ کرے۔ چینی حکام نے امریکہ کی جانب سے الیکٹرانکس مصنوعات پر ٹیرف ہٹانے کو صرف ایک چھوٹا قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر امریکہ واقعی اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہتا ہے تو اُسے بڑا اور فیصلہ کن قدم اٹھانا ہو گا۔

چینی تھنک ٹینک کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کو آخری دم تک لڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "چین پانچ ہزار سال سے موجود ہے، ہم اُس وقت بھی جینا جانتے تھے جب امریکہ کا وجود تک نہیں تھا۔ دنیا اتنی بڑی ہے کہ وہ امریکہ پر ختم نہیں ہوتی۔”

وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ چین کو دھمکانا چاہتا ہے تو چین اس صورت حال سے نمٹنا بخوبی جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ امریکہ کے خلاف ہر محاذ پر تیار ہے، اور تجارتی محاذ پر لچک دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ادھر کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر 60 بلین ڈالر مالیت کے نئے ٹیرف لگانے کی تیاری کر لی ہے، جس سے عالمی سطح پر تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button