عالمی خبریں

چین میں سونے کی کان میں پھنسے کان کنوں کا نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن میں پہلی کامیابی مل گئی

خلیج اردو
24 جنوری 2021
شنگھائی : چین میں ایک سونے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔ اتوار کو آپریشن میں پہلی کامیابی ملی ہے جس میں ایک کان کن کو نکالا گیا ہے۔ اسے زخمی حالت میں استپال لے جایا گیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق کان میں ہوئے دھماکے کے بعد سے 14 دنوں کیلیے پھنے کان کنوں کو ریسکیو کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کے مطابق بچائے گئے کان کن کی صحت کافی خراب تھی ، وہ کافی کمزور لگ رہا تھا۔ فوٹیج میں دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی آنکھوں ہر سیاہ پھٹی لگائی گئی تھی اور اسے کمبل میں چھپایا گیا تھا جسے ریسکیو اہلکار کے کر جارہے تھے۔

22 مزدور ہوشان کان میں دس جنوری کو ہونے والے دھماکے کے باعث کام کے نیچے دب گئے تھے جنہیں بچانے کیلیے آپریشن کئی دنوں سے جاری ہے۔ ان میں ایک کان کن مر چکا ہے جبکہ گیارہ کے ساتھ رابطہ نہیں ہوپارہا۔ دس افرادکو خوراک کی سپلائی دی جارہی ہے۔ تاہم اس میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں کہ مختلف رکاؤٹوں کو ہٹایا جائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button