عالمی خبریں

بھارتی لیجنڈ اداکار دھرمیندر 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

خلیج اردو

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اور مقبول ترین اداکار دھرمیندر 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور علاج معالجے کے دوران ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔

دھرمیندر نے بالی ووڈ میں طویل عرصے تک راج کیا اور شعلے سمیت درجنوں سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی شاندار پرفارمنس، ڈائیلاگ ڈیلیوری اور دلکش Persona نے انہیں برصغیر کے کروڑوں شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔

دھرمیندر کو فلم انڈسٹری میں ان کی بے مثال خدمات پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، اور وہ بالی ووڈ کے مقبول ترین اور ہر دلعزیز ہیروز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے انتقال سے بھارتی سینما کا ایک سنہرا دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button