عالمی خبریں

1500 سے زائد پروازیں منسوخ،خطے کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں مسلسل منسوخ

خلیج اردو
ایران اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستان سے 155 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ گزشتہ چار دن میں خطے کی ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں، شہریوں کی آمد و رفت شدید متاثر۔

پاکستان میں آج بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازوں کا سلسلہ متاثر رہا۔ کراچی سے 38، لاہور سے 32، اسلام آباد سے 36، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 13، فیصل آباد سے 8، ملتان سے 10 اور کوئٹہ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

گزشتہ چار دن کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 600 سے تجاوز کر گئیں، جبکہ خطے میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ایران کے ائیرپورٹس کی مسلسل بندش کی وجہ سے 1000 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

مشترکہ اعداد و شمار کے مطابق مشرق وسطیٰ کے سات بڑے ائیرپورٹس پر 10 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے گزشتہ چار دن میں 1600، اردن کی 828، بیروت اور حائفہ ائیرپورٹس کی 500 جبکہ دمشق، النجف، بصرہ اور دیگر ائیرپورٹس کی 875 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button