عالمی خبریں

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچ گیا، اسرائیلی افواج کی کارروائی میں 500 سے زائد افراد زیر حراست

خلیج اردو
غزہ: گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچ گیا، جہاں اسرائیلی افواج نے دھاوا بول کر فلوٹیلا کے شرکاء کو روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس گروپ میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔

فلوٹیلا کے ترجمان نے کہا کہ شرکاء مکمل طور پر پرامن ہیں اور ان کا مقصد صرف انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا ہے، تاہم اسرائیلی افواج کی مداخلت نے اس مشن کو خطرے میں ڈال دیا۔ اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ غزہ فلوٹیلا مشن قانونی ہے اور اسرائیل کو اس میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کہا کہ اگر اسرائیل نے فلوٹیلا کے خلاف کارروائی کی تو یہ سراسر غیر قانونی ہوگی۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ امدادی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا، جن کا واحد جرم مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد پہنچانا ہے۔

اسرائیلی کارروائی کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے بھی ہوئے۔ جرمنی، اٹلی، بیلجیئم اور یونان میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ ترکی میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امدادی کارکنوں کی فوری رہائی اور غزہ میں امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button