خلیج اردو: بھارت میں کتے سے ڈر لگنے کا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈیلیوری بوائے نے کتے کے ڈر سے تیسری منزل سے چھلانگ لگا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، 23 سالہ محمد رضوان حیدرآباد کی بنجارا ہلز نامی بلڈنگ میں آرڈر دینے کیلئے گیا تھا، ڈیلیوری بوائے نے جیسے ہی گھر کی بیل بجائی، کسٹمر کا پالتو کتا (جرمن شیفرڈ ) بھونکتا ہوا دروازے تک آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیلیوری بوائے نے اپنی حفاظت کیلئے بھاگنا شروع کیا تو کتا بھی اس کے تعاقب میں پیچھے آگیا جس کے بعد محمد رضوان نے کتے کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ لگالی.
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد محمد رضوان کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔