عالمی خبریں

تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 کم عمر لڑکیوں کی ہلاکت پر کہرام برپا، تحقیقات جاری

خلیج اردو

دہلی: دہلی پولیس کے مطابق دہلی کے روہتک روڈ پر دو نوعمر لڑکیوں کو ایک کار نے ان پر چڑھا دیا گیا ہے۔

 

ہلاک شدگان کی شناخت ونشیکا مشرا (14) اور مانوی (14) کے طور پر کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لڑکیوں کو کار نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اپنی ٹیوشن کلاسز جا رہی تھیں۔

 

پولیس کو بتایا کہ ملزم کار ڈرائیور کی شناخت ارون شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دفعہ 279/337/304 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

"دونوں زخمیوں کو پشپانجلی اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں ایکشن بالاجی اسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں مانوی کو مردہ قرار دیا گیا اور وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ونشیکا مشرا کو مہاراجہ اگراسن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 

تاہم ونیشکا علاج کے دوران آج صبح ان کی موت ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ مقتول مانوی کی لاش کو کل منتقل کیا گیا تھا اور ونشیکا کو آج سنجے گاندھی اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button