خلیج اردو
متھرا: بھارت میں یمنا ایکسپریس وے پر ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بغیر اجازت گھر سے نکلنے والی 21 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے والد نے قتل کردیا ہے۔ والدہ نے لاش ٹھکانے لگانے میں باپ کی مدد کی تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے جہاں پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا شبہ ہے۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ ایوشی یادو اپنے والدین کو بتائے بغیر کچھ دنوں کے لیے گھر سے باہر چلی گئی تھی جس کی وجہ سے باپ مشتعل ہو گئے تھے۔
بیٹے کے گھر واپس آتے ہی والد نے 17 نومبر کو دہلی کے بدر پور کے موڈبند گاؤں میں واقع ان کے گھر پر گولی مار کر ہلاک کرکے لاش ٹرالی بیگ میں باندھ کر یمنا ایکسپریس وے پر رایا کٹ کے قریب پھینک دیا تھا۔
پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ نوجوان خاتون گھر سے نکل کر کہاں گئی تھی۔
Source: Khaleej Times