خلیج اردو
کابل: افغان طالبان کی زیر قیادت سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شمال مشرقی افغانستان میں انیس افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان مولوی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ غور اور سخت شرعی تحقیقات کے بعد ان میں سے ہر ایک کو 39 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑوں کی سزا پانے والوں میں نو خواتین بھی شامل تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ سزائیں شمال مشرقی صوبے تخار میں 11 نومبر کو صوبائی عدالتوں کے حکم پر نماز جمعہ کے بعد دی گئیں۔
اگرچہ یہ طالبان انتظامیہ کے تحت منظم جسمانی سزا کے پہلے بڑے اشارے میں سے ایک تھا، لیکن یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس طرح کی سزائیں ملک بھر میں نافذ کی جائیں گی یا یہ صرف عارضی اثرپیدا کرنے کیلئے اٹھایا گیا اقدام ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق طالبان کے سپریم کمانڈر نے رواں ماہ ججوں سے ملاقات کرکے انہیں شرعی قوانین کے مطابق سزائیں سنانے کی ہدایت کی تھی۔
Source: Khaleej Times