عالمی خبریں

بھارتی فورسز کی ریاستی کارروائیاں؛ 37 برس میں 936 معصوم کشمیری بچے شہید

خلیج اردو
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنی مفصل رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی نے گزشتہ 37 برسوں کے دوران 936 معصوم کشمیری بچوں کی جان لے لی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ایس او جی اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائیاں نہ صرف عام شہریوں بلکہ کمسن بچوں کے لیے بھی موت کا پیغام ثابت ہوئیں۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بچے ان 96 ہزار 480 بے گناہ کشمیری شہدا میں شامل ہیں جنہیں یکم جنوری 1989 سے آج تک مختلف فوجی آپریشنز، جعلی مقابلوں، محاصروں اور چھاپوں کے دوران شہید کیا گیا۔

ریسرچ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں کو نہ صرف براہ راست فائرنگ اور کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا بلکہ متعدد واقعات میں گھروں پر حملوں، کریک ڈاؤنز اور محاصروں کے دوران کمسن بچے جان سے گئے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیری معاشرہ دہائیوں سے جاری بھارتی جبر کے نتیجے میں شدید نفسیاتی، سماجی اور معاشرتی اثرات برداشت کر رہا ہے، جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ وہ بچے ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے والدین، اہل خانہ یا محلے کے افراد کو شہید ہوتے دیکھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button