عالمی خبریں

ایران اور اسرائیل کی جنگ ساتویں روز میں داخل، اسرائیل نے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا، تہران اور بیروت پر فضائی حملے، ایران نے تل ابیب پر میزائل داغے

خلیج اردو
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے بعد اسرائیل نے جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تہران اور لبنان کے جنوبی مضافات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے تل ابیب کو خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک امریکی F-15 fighter jet مار گرایا۔

علاقائی سطح پر خطرات کے پیشِ نظر خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز کو ہائی رسک اور جنگی زون قرار دیا گیا ہے۔

امریکی کمانڈر نے بتایا کہ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران نے 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تیز رفتار کشیدگی نے خطے میں تجارتی، فوجی اور سیکیورٹی خطرات کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button