عالمی خبریں

ایرانی صدر کا امریکا کو دوٹوک پیغام، دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کریں گے

خلیج اردو
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کو مذاکرات کی پیشکش پر دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن دھمکیوں کے سائے میں نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر امریکا واقعی مذاکرات چاہتا ہے، تو دھمکیوں کا کیا جواز ہے؟

پزشکیان نے کہا کہ ایک طرف امریکا بات چیت کی دعوت دیتا ہے اور دوسری طرف حملوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو کسی بھی سنجیدہ سفارتی رویے سے متصادم ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا صرف ایران کی تذلیل نہیں کر رہا، بلکہ یہ پورے دنیا کے لیے توہین کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button