
خلیج اردو
ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیراعظم تومی ایچی مرایاما، جو دوسری جنگِ عظیم پر جاپان کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے کے بیان کے لیے مشہور تھے، جمعے کے روز 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مرایاما نے 1995 میں جاپان کی ہتھیار ڈالنے کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں ایشیا میں جاپان کی جانب سے کیے گئے مظالم پر “گہری ندامت” کا اظہار کیا گیا تھا۔
یہ بیان بعد میں جاپانی حکومت کی جانب سے دوسری جنگِ عظیم پر کی جانے والی تمام معافیوں کی بنیاد بنا۔
سوشلسٹ پارٹی کی جانشین سوشیئل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ میزُہو فُکُوشیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کی کہ “تومی ایچی مرایاما، جاپانی سیاست کے سرخیل، آج صبح 11 بج کر 28 منٹ پر اوئیتا شہر کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔”






