خلیج اردو: آسٹریلیا میں خالصتان حامیوں کا ہندو مندروں پر حملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک بار پھر برسبین کے مشہور شری لکشمی نارائن مندر میں خالصتان حامیوں نے توڑ پھوڑ کی۔
مندر کے سربراہ ستندر شکلا نے اس تعلق سے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’صبح کے وقت عقیدتمند مندر میں پوجا پاٹھ کے لیے پہنچے تھے۔ اسی دوران انھوں نے دیکھا کہ مندر کی دیوار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔‘‘
ہندو ہیومن رائٹس کی ڈائریکٹر سارا گیٹس کا کہنا ہے کہ سکھ فار جسٹس کی طرز پر اس نفرت انگیز جرم کو انجام دیا گیا ہے۔
یہ آسٹریلیا میں مقیم ہندوؤں کو ڈرانے کی کوشش ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بیرون ملکی زمین پر ہندو مندر پر حملے کا یہ نیا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار آسٹریلیا میں مندروں پر حملے ہو چکے ہیں۔
رواں سال جنوری ماہ میں ہی آسٹریلیا کے کیرم ڈاؤن علاقے میں واقع شری شیو وشنو مندر پر بھی ہندوستان مخالف نعرے لکھ دیئے گئے تھے۔