عالمی خبریں

فلپائن میں زلزلے کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 60 تک جا پہنچی

خلیج اردو
منیلا: فلپائن میں 6 اعشاریہ 9 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی جبکہ 140 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے سے متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

امدادی ٹیمیں رات دن ملبہ ہٹانے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button