خلیج اردو
ماسکو: نئے سال کے آغاز پر روس نے یورین پر میزائیل حملہ کیا ہے جس میں کئی یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں کئی دھماکے ہوئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس یوکرائنیوں کو اندھیرے میں نیا سال منانے کے لیے مزید حملے کر سکتا ہے۔
روس گزشتہ چند مہینوں میں یوکرین کے توانائی کے شعبے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بجلی گھروں کو تباہ کر کےموسم سرما کے دوران لاکھوں افراد کو تاریکی میں ڈبو رہا ہے۔
یوکرین کی مسلح افواج کے سربراہ ویلری زلوزنی نے کہا کہ فضائی دفاع نے روس کے 20 میں سے 12 کروز میزائلوں کو مار گرایا ہے.