یوکرین: یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوٹن اپنے اقتدار کو بچانے کی خاطر یوکرین پر حملہ کر رہا ہے۔ ان حملوں پر یوکرین روس کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
یوکرین کے صدرویلایمیرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس اس لیےجنگ کو مزید ہوا دے رہا ہے تاکہ ولادیمیرپوتن ساری زندگی کے لیےاقتدار میں رہ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میزائل حملوں پر روس کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ ماسکو نے نئے سال کے موقع پر دارالحکومت کیف سمیت یوکرین پر20 کروز میزائل فائر کئے۔
روس کی جانب سے ایسٹر اور کرسمس کے موقع پر بھی حملے کیے تھے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی اپنے آپ کو عیسائی کہتے ہیں لیکن وہ شیطان کے رستے پر ہیں اوراسی لیے اسکے ساتھ ہیں۔