
خلیج اردو
ٹالا ہاسی:
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں جمعرات کو فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں دوپہر کے وقت پیش آیا، جس پر طلبہ اور عملے کو فوری طور پر اپنی جگہ پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں 42 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
قریبی اسپتال، ٹالا ہاسی میموریل ہیلتھ کیئر، نے تصدیق کی ہے کہ چھ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں ایک کی حالت نازک اور باقی کی حالت تشویشناک ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے کچھ دیر بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، جس کی تصدیق قانون نافذ کرنے والے دو ذرائع نے کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک شرمناک اور ہولناک واقعہ ہے، افسوس ہے کہ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔






