عالمی خبریں

امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، متعدد ریاستیں متاثر

خلیج اردو
لاکوٹا:امریکہ میں شدید برفانی طوفان نے کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاکوٹا اور آئیووا میں 14 انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مغربی اور وسطی ریاستوں میں بھی برف باری اور گرج چمک کے ساتھ طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام نے کئی ریاستوں میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

موسم کی شدت کے باعث متعدد سڑکیں بند اور فضائی سفر متاثر ہو گیا ہے جبکہ روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button