عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں 13 سالہ لڑکے کے معدے سے 100 کے قریب میگنیٹس نکال لیے گئے

 

خلیج اردو
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں 13 سالہ لڑکے کے معدے سے سرجنز نے تقریباً 100 ہائی پاور میگنیٹس نکال لیے جو اس نے آن لائن پلیٹ فارم ٹیمو (Temu) سے خرید کر نگل لیے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق میگنیٹس نے بچے کی آنتوں کو نقصان پہنچایا جس کے باعث سرجری کے دوران متاثرہ ٹشوز بھی نکالنے پڑے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکے کو چار روز تک پیٹ میں شدید درد رہا جس کے بعد اسے شمالی جزیرے کے تاؤرانگا اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے نیوزی لینڈ میڈیکل جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا کہ "بچے نے اعتراف کیا کہ اس نے تقریباً 80 سے 100 عدد 5×2 ملی میٹر سائز کے ہائی پاور (نیوڈیمیم) میگنیٹس ایک ہفتہ قبل نگل لیے تھے۔”

یہ میگنیٹس نیوزی لینڈ میں جنوری 2013 سے فروخت کے لیے ممنوع ہیں، تاہم رپورٹ کے مطابق یہ ٹیمو نامی آن لائن پلیٹ فارم سے خریدے گئے۔ ایکسرے میں ظاہر ہوا کہ میگنیٹس بچے کی آنتوں کے اندر چار سیدھی قطاروں میں چپک گئے تھے، جس کے باعث فوری سرجری ناگزیر ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان خطرناک مقناطیسی کھلونوں سے دور رکھیں، کیونکہ ان کے نگلنے سے آنتوں میں سوراخ، رکاوٹ یا انفیکشن جیسی سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button