خلیج اردو: چین کے مشرقی حصوں میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے جہاں گرمی سے انڈوں کی قلت ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولٹری فارم کے مالکان کا کہنا ہےکہ گرمی کے باعث دیگر جانوروں سمیت مرغیاں بھی نڈھال ہیں اور ان کے انڈے دینے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے جس سے انڈوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور ان کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
پولٹری مالکان نے مزید بتایا کہ مرغیوں کو لو لگنے سے بچانے اور انڈوں کی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے پنجروں میں ائیر کنڈیشنر مشینیں لگائی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں شدید گرمی کی وجہ سے دودھ کی پیداوار میں بھی کمی آئی ہے۔
ماہرین نے مشرقی چین میں پڑنے والی گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کے ساتھ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔