خلیج اردو: اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کے دوران فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کارروائی کی جس دوران 5 بچوں کی ہلاکت ہوئی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام کی جانب سے اعتراف کیے جانے کے بعد اسرائیل کے فوجی حکام کے بیان میں تضاد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی گئی ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 7 اگست کو شمالی غزہ پر مہاجرین کے کیمپوں کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں 5 بچے جان سے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فوجی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بچوں کی ہلاکتیں ممکنہ طور پر جہادی تنظیم کے راکٹ حملوں سے ہوئی ہیں۔