عالمی خبریں

صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان دو روز میں دو ملاقاتیں، غزہ پر بات چیت کی تصدیق، اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان دو روز میں دو ملاقاتیں ہوئیں، تاہم دونوں ملاقاتوں کے بعد کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر بات کریں گے اور اس مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں امن کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

ادھر امریکی صدر کے مشیر سٹیو وٹکوف کا دوحہ کا طے شدہ دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جسے مبصرین اہم سفارتی پیش رفت میں تعطل کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں چار میں سے تین مسائل پر اتفاق ہو چکا ہے، تاہم جنگ بندی کے بنیادی نکتے پر کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اس تاخیر کی وجہ دونوں فریقین کی بنیادی شرائط میں اختلافات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلامیے کا جاری نہ ہونا اور میڈیا سے گریز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بات چیت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی، اور صورتحال اب بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button