عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کی پیوٹن پر کڑی تنقید، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کی اور روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے اور امریکہ اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

صدر ٹرمپ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی امریکہ کو موصول ہونا شروع ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق ایک اہم خط جلد ہی یورپی یونین کو ارسال کیا جائے گا۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے ایران میں اپنے بمبار طیاروں کے ذریعے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ تاہم انہوں نے اس کارروائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

چین سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "چین سے ہمارے تعلقات بہتر ہو چکے ہیں، اور وہ تجارتی معاہدوں کے سلسلے میں بہت منصفانہ ثابت ہوا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے اکثر گفتگو ہوتی رہتی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button