خلیج اردو
امریکا کی سپریم کورٹ آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس کے فیصلے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیرف سے متعلق عدالتی فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ "سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے، عدالت غیر ملکی مفادات سے متاثر ہوئی ہے جبکہ ججوں نے ٹیرف کے حوالے سے امریکی مفادات کو نظر انداز کیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "اس فیصلے پر وہ ممالک بہت خوش ہیں جو برسوں سے امریکا کو لوٹ رہے ہیں، امریکا کی عظمت بحال کرنے کے لیے ٹیرف لگائے گئے تھے۔”
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس استعمال کرنے کے لیے مزید مضبوط اختیارات بھی موجود ہیں اور ٹیرف پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "مین آف پیس” قرار دیا۔
ٹرمپ کے مطابق شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ نے بھارت پاکستان مئی 2025 کے فوجی تصادم کو روک کر 25 ملین جانیں بچائیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹیرف پالیسی سے متعلق نئی حکمت عملی عالمی تجارتی منظرنامے پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔






