عالمی خبریں

لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی کی خودکشی کی کوشش، وزارت داخلہ کی مداخلت

خلیج اردو
کراچی: لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے پاکستان آنے والی 19 سالہ لڑکی سندا ایاری نے طلاق کے بعد خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد معاملہ وزارت داخلہ تک پہنچ گیا۔ وزارت نے خاتون کو ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے ویزا حکام کو آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندا ایاری نومبر میں پاکستان آئی تھیں اور اگلے ہی روز عامر نامی نوجوان سے شادی کر لی تھی۔ تاہم سات ماہ بعد عامر نے طلاق دے دی۔ پولیس کے مطابق عامر نے خاتون کو تھانے بلا کر طلاق دی اور پھر اسے وہیں چھوڑ کر چلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندا ایاری کا 90 دن کا وزٹ ویزا فروری میں ہی ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد وہ قانونی مشکلات کا شکار ہیں۔ حالات سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے خودکشی کی کوشش کی، جس پر مقامی پولیس اور متعلقہ حکام حرکت میں آ گئے۔

وزارت داخلہ نے اس معاملے پر ہمدردانہ رویہ اپناتے ہوئے خاتون کو ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔ ویزا حکام نے سندا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آن لائن درخواست دے کر پرمٹ کا عمل مکمل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button