عالمی خبریں

ایپل کمپنی کی جانب سے کم قیمت والے آئی فون کا اعلان : اب آئی فون خریدنا خواب نہ رہا

خلیج اردو

دبئی: موبائل فون میں ایک نام رکھنے والے کمپنی ایپل نے منگل کو اپنے کم قیمت والے شاندار آئی فون کا اعلان کیا ہے جہاں اس نئے ماڈل میں فیچرز اور کمالات تو بہت ہیں لیکن قیمت انتہائی مناسب ہے۔

 

اے فیفٹین آئی فون ایس ای بایونک چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس کے بارے میں ایپل کا کہنا ہے کہ مقابلے میں سب سے تیز ہے اور اس میں 4.7 انچ کا ریٹنا ڈسپلے اور ٹچ آئی ڈی والا ہوم بٹن ہے۔

 

نیا ماڈل آئی او ایس فیفٹین کے ساتھ ایک شاندار ، دلکش اور پائیدار ڈیزائن میں صارف یہ تین شاندار رنگوں یعنی مڈ نائیٹ ، سٹار لائیٹ اور سرخ رنگوں میں طویل دورانیے کی بیٹری اور پائیدار فائیو جی کے ساتھ اٹھارہ مارچ سے مارکیٹ میں بکنگ کیلئے دستیاب ہوگا۔

 

نیا ماڈل آئی فون ایس ای 64 جی بی، 128 جی بی، اور 256 جی بی ماڈلز میں دستیاب ہو گا جس کی قیمیت کی شروعات 1,849 درہم سے ہو گی۔آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، جاپان، برطانیہ، امریکہ، اور 30 ​​سے ​​زیادہ دیگر ممالک اور خطوں کے صارفین اٹھارہ مارچ سے آئی فون ایس ای سے آرڈر کرسکیں گے۔

 

یہ آپ ایپل کے مجاز اسٹورز سے اس کے مارکیٹ میں آنے سے ایک ماہ قبل بک کرواسکتے ہیں۔ 

ایپل کے ماہرین سے ذاتی مدد اور مشورے سے لے کر آسان ڈیلیوری اور پک اپ آپشنز تک ایپل یقینی بناتا ہے کہ ایپل کی مصنوعات خریدنے کا بہترین طریقہ ایپل اسٹور کے مقامات apple.com/ae/store  سے منگوایا جا سکتا ہے۔

فائیو جی صارفین کو وائرلیس ٹیکنالوجی کی تازہ ترین نسل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے، تیز اپ لوڈز اور ڈاؤن لوڈز، کم تاخیر اور مزید جگہوں پر بہتر تجربات کے ساتھ — جیسے اعلیٰ معیار کی ایچ ڈی ٹائم کالز کے ساتھ فیملیز کو دیکھنا، یہاں تک کہ جب آپ کے پاس وائی فائی نہ ہو اور سیلولر ڈیٹا ہو تو بھی یہ سہولت آپ کے پاس ہوگی۔

 

نئے فون میں بے شمار فیچرز کے ساتھ اس کا کیمرہ ، اسپیڈ اور کئی حوالوں سے موڈیفیکیشن شامل ہے جو صارفین کو ایک بہتر تجربہ دے گا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button