
خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی فوج کی بربریت نہ تھم سکی، تازہ فضائی حملوں میں 67 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں امداد کے متلاشی 6 افراد بھی شامل ہیں۔ حملوں کا مرکز خان یونس کا مغربی علاقہ رہا جہاں شدید بمباری کی گئی۔
محصور غزہ میں بھوک اور قحط سے اموات کی تعداد 322 تک جا پہنچی ہے جبکہ خوراک اور ادویات کی کمی نے صورتحال مزید سنگین بنادی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی سے ایک اسرائیلی مغوی کی لاش برآمد کرلی ہے، جس کی شناخت ایلان ویس کے نام سے کی گئی۔ فوج کے مطابق ایک اور مغوی کی استعمال شدہ اشیا بھی مل گئی ہیں۔







