عالمی خبریں

امریکی رکن کانگریس کا ہاتھ سے چاول کھانے پر نسل پرستانہ تبصرہ، ایشیائی کمیونٹی سراپا احتجاج

خلیج اردو
نیویارک – 3 جولائی 2025
امریکی رپبلکن رکنِ کانگریس کے نسل پرستانہ بیان پر امریکہ بھر میں ایشیائی کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔ کانگریس کے رکن نے نیویارک کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر ہاتھ سے چاول کھانے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں "تیسری دنیا” واپس جانے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بیان نہ صرف ذاتی حملہ سمجھا جا رہا ہے بلکہ تہذیبی اور نسلی تعصب کی کھلی مثال کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ ایشیائی کمیونٹی کی تنظیموں نے ردعمل میں کہا ہے کہ "کیا امریکی تہذیب صرف چمچ اور کانٹے تک محدود ہے؟” اور "کیا ہاتھ سے کھانے کا مطلب غلاظت ہے؟”

احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات تہذیبوں کے درمیان نفرت کو ہوا دیتے ہیں اور امریکہ جیسے کثیر الثقافتی معاشرے میں اس قسم کی تنگ نظری ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس رکن اپنا بیان واپس لیں اور ظہران ممدانی سے معافی مانگیں۔

ظہران ممدانی نے بھی اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ثقافت پر فخر کرتے ہیں اور ہاتھ سے کھانا جنوبی ایشیا اور افریقہ سمیت دنیا کے کروڑوں افراد کی روایتی عادت ہے، جو کسی بھی صورت میں کم تر نہیں سمجھی جا سکتی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button