عالمی خبریں

ایران کے خلاف آج شدید حملوں کا امکان، سب سے زیادہ جنگی طیارے استعمال ہوں گے، امریکی وزیر دفاع پیٹر ہیگستھ کا دعویٰ، ایران بوکھلاہٹ کا شکار ہے

خلیج اردو
امریکی وزیر دفاع پیٹر ہیگستھ نے ایران کے خلاف بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران کے خلاف جاری جنگ کا سب سے اذیت ناک دن ثابت ہو سکتا ہے اور ایران پر شدید حملے کیے جائیں گے۔

پینٹاگون میں نیوز بریفنگ کے دوران پیٹر ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں کے لیے آج سب سے زیادہ جنگی طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بدحواسی میں مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے کم میزائل داغے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے بحری، فضائی اور دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ فتح کی جانب بڑھ رہا ہے۔

پیٹر ہیگستھ نے الزام لگایا کہ ایران سکولوں اور ہسپتالوں سے میزائل داغ رہا ہے جبکہ اس وقت ایران عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے اور اسے جنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی وزیر دفاع کے سخت بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button