خلیجی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی رہنما علی لاریجانی کا سخت ردعمل، ایرانی قوم دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، تم سے بڑے بھی ایران کو مٹا نہیں سکے

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی رہنما علی لاریجانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔

علی لاریجانی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تم سے بڑے بڑے طاقتور بھی ایرانی قوم کو مٹا نہیں سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک مضبوط قوم ہے جو ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کے خلاف دھمکیوں کے بجائے اپنے اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔ ان کے بقول جو لوگ ایران کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں وہ حقیقت اور تاریخ دونوں سے ناواقف ہیں۔

علی لاریجانی نے امریکی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "اپنا خیال رکھو، کہیں تم خود ہی مٹ نہ جاؤ”۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے رہنماؤں کے درمیان سخت بیانات سے خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button