خلیجی خبریں

تاریخ میں کوئی قوت ایران کو مٹا نہیں سکی، حملہ آور آتے جاتے رہے مگر ایران قائم رہا، صدر مسعود پزشکیان کا دعویٰ، ایرانی قوم کی چھ ہزار سالہ تہذیبی طاقت پر زور

خلیج اردو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تاریخ میں آج تک کوئی ایسی قوت نہیں آئی جو ایران کا نام مٹا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں حملہ آور آتے اور جاتے رہے لیکن ایران ہمیشہ قائم و دائم رہا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کی تہذیبی اور تاریخی وراثت تقریباً چھ ہزار سال پر محیط ہے اور اسی مضبوط تہذیبی بنیاد نے ایرانی قوم کو ہر مشکل وقت میں متحد رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو ختم کرنے یا اس کی تباہی کی باتیں کرنے والے دراصل تاریخ سے ناواقف ہیں۔ ان کے بقول جو لوگ ایران کی تباہی کے دعوے کرتے ہیں وہ اس خطے کی تاریخ اور ایرانی قوم کی طاقت اور استقامت کو نہیں سمجھتے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی صدر کا بیان موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں قومی حوصلہ بلند کرنے اور ایران کی تاریخی شناخت کو اجاگر کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button