عالمی خبریں

امریکی انٹیلی جنس چیف کا انکشاف، ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کیا، سینیٹ کمیٹی میں گواہی کے دوران اہم سوالات کے جواب نہ دے سکے

خلیج اردو
امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کیا۔ واشنگٹن میں سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2025 میں ہونے والی امریکی کارروائی کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام شدید متاثر ہوا تھا، جس کے بعد اسے بحال کرنے کی کوئی واضح کوشش دیکھنے میں نہیں آئی۔

کمیٹی کے ارکان نے سوال اٹھایا کہ اگر جون میں ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم ہو چکی تھی تو اس کا خطرہ دوبارہ کیسے پیدا ہوا؟ اس سوال پر تلسی گبارڈ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں اور کہا کہ یہ فیصلہ کرنا صدر کا اختیار ہے کہ کوئی خطرہ موجود ہے یا نہیں۔

مزید پوچھا گیا کہ ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت ختم کرنے کا ذکر تحریری جواب میں شامل تھا لیکن تقریر میں کیوں نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے وقت کی کمی کو وجہ قرار دیا۔

یہ پیش رفت ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مؤقف میں ابہام کو ظاہر کرتی ہے اور پالیسی سطح پر سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button