عالمی خبریں

مارکو روبیو کا شام پر اسرائیلی فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار

خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس تمام صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ

"خطے میں کشیدگی کا بڑھنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ ہم ایسے اقدامات کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں کرتے جو تصادم کی راہ ہموار کریں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ خطے میں استحکام کو بھی اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی پالیسی کا محور امن و استحکام ہے، اور کوئی بھی ایسا اقدام جو غیر ضروری کشیدگی پیدا کرے، قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

مارکو روبیو کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص شام میں اسرائیلی کارروائیوں کے پس منظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں حالیہ ہفتوں میں ایران نواز گروہوں کے خلاف اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button