عالمی خبریں

امریکی طیارے کو بم دھماکے کی دھمکی، پرواز کا رخ نئی دہلی کے بجائے روم کی طرف موڑ دیا گیا

خلیج اردو
نیویارک:نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے بوئنگ مسافر طیارے کو بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی طور پر اٹلی میں لینڈنگ کرنی پڑی۔ طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق، طیارہ جب بحر کیسپیئن کے اوپر پرواز کر رہا تھا تو عملے کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے طیارے کا رخ فوری طور پر نئی دہلی سے روم کی طرف موڑ دیا گیا۔
اٹلی کی فضائیہ نے لڑاکا طیارے روانہ کرکے مسافر بردار طیارے کو حفاظتی حصار میں لے لیا تاکہ اس کی محفوظ لینڈنگ یقینی بنائی جا سکے۔ ائیرپورٹ حکام نے طیارہ اترنے کے بعد سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے فوری تفتیشی عمل شروع کر دیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے ممکنہ سازش کے پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button