عالمی خبریں

نومبر سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گا، جانیے آپ کا موبائل اس فہرست شامل ہے یا نہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ کچھ مہینوں سے واٹس ایپ نئے فیچرز اور نئی پالیسیاں وضع کر رہا ہے۔ جیسا کہ نئی پرائیویسی پالیسی اور جائن ایبل کالز، خود کار طریقے سے میسج غائب کرنے والا فیچر یا اسٹیکرز وغیرہ۔

اب واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ یکم نومبر سے واٹس ایپ موبائلوں کے پرانے ماڈلوں پر دستیاب نہیں ہوگا۔ خاص طور پر ایسے آئی فون موبائلوں پر جن کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کے برابر یا اس کم ہے، اور ایسے انڈرائیڈ فون پر جن کا آپریٹنگ سسٹم 4.0.3 کے برابر یا کم ہے۔

یہ موبائل واٹس ایپ اپلیکیشن کی جانب سے سپورٹ حاصل نہیں کر پائیں گی کیونکہ یہ موبائل اپ ڈیٹس کو سپورٹ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اپنے صارفین کو بہترین درجے کی سروسز فراہم کرنا ہے۔

مزید برآں، واٹس ایپ کی جانب سے انڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے فون کا انتخاب کریں جن کا آپریٹنگ سسٹم او ایس 4.1 ہے یا اس سے زیادہ ہے۔ اور آئی فون موبائل استعمال کرنے والوں کو iOS10 یا اس زیادہ اہلیت کا موبائل فون استعمال کریں۔

درج ذیل میں ایسے موبائل فونز کی فہرست دی گئی ہے جن پر یکم نومبر سے واٹس ایپ نہیں چل پائے گا:

  • ایپل: آئی فون ایس ای، 6ایس، اور 6ایس پلس
  • سام سنگ: گلیکسی ٹرینڈ II، گلیکسی ایس II، سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، گلیکسی ایس تھری مینی، گلیکسی Ace2، گلیکسی ایکسکور2، اور گلیکسی کور پر واٹس ایپ نہیں کام کرے گا۔
  • LG: LG Lucid 2, Optimus F7, Optimus F5, Optimus L3 II Dual, Optimus F5, Optimus L5, Optimus L5 II, Optimus L5 Dual, Optimus L3 II, Optimus L7, Optimus L7 II Dual, Optimus L7 II, Optimus F6, Enact , Optimus L4 II Dual, Optimus F3, Optimus L4 II, Optimus L2 II, Optimus Nitro HD and 4X HD, and Optimus F3Q
  • ZTE: ZTE Grand S Flex, ZTE V956, Grand Memo and Grand X Quad V987
  • Huawei:Huawei Ascend G740, Ascend D1 Quad XL, Ascend P1 S, Ascend Mate, Ascend D Quad XL, and Ascend D2
  • Sony:Sony Xperia Neo L, Sony Xperia Miro, and Xperia Arc S
  • Others:Lenovo A820, HTC Desire 500, Alcatel One Touch Evo 7, Archos 53 Platinum, Faea F1, Caterpillar Cat B15, Wiko Cink Five, Wiko Darknight, UMi X2, and THL W8

واٹس ایپ کی جانب سے واضح کیا  گیا ہے کہ یکم نومبر سے درج بالا موبائل فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہذا واٹس ایپ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اپنے موبائل جلد اپ ڈیٹ کر لیے جائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button