سپورٹسعالمی خبریں

ویمنز کرکٹ ٹیموں کی آمد اور پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے سکیورٹی پلان تیار

خلیج اردو
لاہور: بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 4 اپریل کو پاکستان پہنچیں گی۔ آئی سی سی ویمنز کوالیفائر میچز قذافی اسٹیڈیم اور ایچی سن کالج کے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 10 کے 13 میچز بھی لاہور میں منعقد ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، دونوں ایونٹس کے دوران ٹیموں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے اور میچز کے مقامات کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button