خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

راس الخیمہ کا ہوائی اڈہ 15 اکتوبر سے اماراتی باشندوں کا استقبال کرنا شروع کردیگا

 

خلیج اردو: محکمہ شہری ہوا بازی ، راس الخیمہ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو بغیر کسی منظوری کے ، اب 15 اکتوبر سے راس الخیمہ ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ تمام احتیاطی تدابیر اپنی جگہ پر ہوں گی ، جس میں ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ بھی شامل ہے جو سفر کی تاریخ سے 96 گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہو۔

طیارے سے لینڈنگ پر ، مسافروں کو ایک اور پی سی آر ٹیسٹ دینا پڑیگا اور جن کے مثبت نتائج ہونگے ان کو قرنطینہ سے گزرنا پڑیگا جس کا خرچہ مسافر خود برداشت کرے گا۔ اس مقصد کیلئے مسافروں کو بھی الہسن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button