پاکستانی خبریں

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرونا ٹیسٹ مثبت۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو الگ کردیا ہے اور گھر سے کام کریں گے

(خلیج اردو ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ "ہلکے بخار” میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے فورا ہی گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ "”اللہ کے فضل و کرم سے ، میں مضبوط اور طاقتور محسوس کررہا ہوں۔ میں گھر سے اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں”۔

پاکستان کے دو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ کئی قانون ساز و سیاستدان کرونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر ، سندھ کے گورنر عمران اسماعیل ، وزیر ریلوے شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی وائرس کا شکار ہونے والے نمایاں سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ وہ سب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وبا سے221،000 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4،500 سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے۔ متاثرہ افراد میں سے نصف یا 113،600 وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بشکریہ:گلف نیوز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button