عالمی خبریں

موثر مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ناگزیر، پابندیاں اور دباؤ رکاوٹ قرار، ایرانی قیادت کا سخت مؤقف، اعتماد کی بحالی کیلئے جارحانہ اقدامات کے خاتمے پر زور

خلیج اردو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مؤثر مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے، پابندیاں اور دباؤ بات چیت میں بڑی رکاوٹ ہیں، دباؤ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے ماضی میں کیے گئے مذاکرات نے بداعتمادی میں اضافہ کیا، جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے عوام کے مفادات اور استحکام کا تحفظ ایران کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر برابری اور اعتماد کی بنیاد پر، نہ کہ دباؤ اور پابندیوں کے تحت۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button