پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سے قرضہ واپس مانگ لیا ادھار تیل دینے کا معاہدہ تعطل کا شکار

اکتوبر 2018 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا

( خلیج اردو) پاکستان نے سعودی عرب کو 1 ارب ڈالر واپس کردیئے 2 ارب ڈالر باقی رہ گئے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا قرضہ واپس مانگ لیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نےاکتوبر 2018 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر راضی ہوا تھا کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے داخل کرے گا۔

اس معاہدے کی جو تفصیلات سامنے آئیں تھیں ان کے مطابق معاہدے میں یہ طے کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

امدادی پیکج کے تحت سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر بھی پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے تھے جن میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط 19 نومبر 2018 ، دوسری قسط 14 دسمبر 2018 اور تیسری قسط 25 جنوری 2019 کو موصول ہوئی تھی.

تاہم سعودی حکومت نے اب پاکستان کو دیئے گئے تین ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لئے ہیں جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سعودی حکومت نے اپنی معیشت کے پیش نظر تین میں سے ایک ارب ڈالر پاکستانی اکاونٹس سے نکلوالیا ہے۔

جیو نیوز نے انکے بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودیہ کی معیشت پر کافی دباؤ آیا ہے۔ تیل کی قیمتیں جس طرح گری ہیں یہ ایک تاریخی حقیقت ہے، اس کا اثر ان کی معیشت پر پڑا ہے۔

تاہم ابھی اسی ایک ارب ڈالر کے واپس جائے جانے کی گونج جاری تھی جب معلوم ہوا کہ ادھار تیل کا معاہدہ بھی ختم ہوچکا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملنےکی سہولت ایک سال کے لئے تھی جس کی تجدید ہوسکتی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت رواں سال 9 جولائی کو ختم ہوگئی ہے اور اس معاہدے میں توسیع کی درخواست سعودی عرب کے ساتھ زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ چین نے حال ہی میں بھارت کو باہر کرتے ہوئے ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کے کئی حصوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اسکا انتظام بھی سنبھال لیا ہے اور پاکستانی اخبار ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے چین سے ایک ارب ڈالر لے کر ہی سعودی عرب کو ادائیگی کی ہے۔

Source:Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button