
مانچسٹر(خلیج اردو): پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر کے میدان میں کھیلے جانے والے تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے احتتامی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکت دے دی۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی جس کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
میچ کے آغاز پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 52 گیندوں پر 86 قیمتی رنز بنائے جس نے ٹیم کا مومنٹم بنائے رکھا اور انگلینڈ پر نفسیاتی دباؤ قائم رکھا۔ پروفیسر نے 6 چھکے بھی مخالف ٹیم کو رسید کیے۔
محمد حفیظ اور میچ میں ڈیبیو کرنے والے حیدر علی کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 100 رنز کی شراکت داری نے پاکستان کو بہتر ٹارگٹ بنانے میں جہاں معاونت کی وہاں شائقین کے دل بھی جیت لیے ۔
28 گیندوں پر 54 رنز بنا کر حیدر علی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی کے ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
آخری میچ کیلئے پاکستان نے تین تبدیلیاں کیں جبکہ انگلینڈ نے گزشتہ میچ کی وننگ الیون کو برقرار رکھا۔ پاکستان نے حیدر علی ، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو کھیلنے کا موقع دیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 61 اور ٹام بینٹن نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ اور وہاب ریاض نے دو، دو جب کہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تین میچوں کی سیریز میں ایک دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے ڈرا گیا ہے جس کے بعد یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔





