
خلیج اردو
5 ستمبر 2020
کیف:خاتون مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولا اور جہاز کے پروں پر چہل قدمی کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں بہت گرمی لگ رہی تھی اور تازہ ہوا لینے کیلئے انہوں نے ایسا کیا۔
خاتون مسافر اپنے خاوند اور دو بچوں کے ہمراہ ترکی میں چھٹیاں گزار کر یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز سے واپس آرہی تھی کہ مسافروں اور ایئرپورٹ عملے کو ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا.
https://twitter.com/breakingavnews/status/1301175377944084480
خاتون مسافر بنا کسی گھبراہٹ کے ایمرجنسی دروازہ کھولتی ہے اور جہاز کے پروں پر چہل قدمی کرکے دوبارہ جہاز میں داخل ہوتی ہے اور جب ایسا کرنے کی وجہ پوچھی جاتی ہے وہ ان کہنا تھا کہ اندر بہت گرمی تھی اور کچھ تازہ ہوا کھانے کیلئے ایسا کیا۔
خاتون کی اس دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اسی پرواز میں سوار ایک مسافر کا کہنا ہے کہ جب پرواز لینڈ کر گئی اور تقریباً تمام مسافر اترنے والے تھے تو وہ جہاز کے آخری کھونے سے ایمرجنسی درواے پر آئی ، دروازہ کھولا اور باہر گئی۔
خاتون کے بچوں نے دیکھا تو انہوں نے کہا یہ ہماری ماں ہے۔
پائلٹ نے ایمبولینس منگوائی اور حفاظت عملے کو بلایا لیکن تب تک خاتون باحفاظت جہاز میں واپس داخلہ ہو چکی تھی۔
کیف میں واقع بورسپل ایئر پورٹ کے سیکورٹی عملہ نے بتایا کہ خاتون صرف یہی جواب دیتی رہی کہ اندر گرمی تھی اور باقی اپنی حرکت کے بارے میں کچھ نہ بتا سکی۔
خاتون کے طبعی معائنے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ انہوں نے کوئی نشہ نہیں کیا تھا۔







