سپورٹسعالمی خبریںپاکستانی خبریں

شکست در شکست کے بعد پاکستان ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کل سے میدان میں اترے گا

خلیج اردو
نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل نیپئر میں ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ نے تیز گیند باز حارث رؤف اور بلے باز عثمان خان کو قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد قومی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ولنگٹن سے نیپئر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے نیپئر میں ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

ون ڈے سیریز کے لیے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کرلی ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف نے حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ سیریز کے دوران ٹیم کمبی نیشن اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوچنگ اسٹاف نے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button