پاکستانی خبریں

حافظ نعیم کا نواز شریف سے ڈان لیکس پر قوم سے معافی کا مطالبہ، دو قومی نظریے پر تنقید ناقابل قبول قرار

خلیج اردو
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ڈان لیکس کے معاملے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ریاست مخالف بیانیے پر قوم سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ اس حرکت کا نقصان پوری قوم کو اٹھانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کو وقتاً فوقتاً دو قومی نظریے پر مروڑ اٹھتا ہے اور وہ اس پر تنقید کرتے ہیں، حالانکہ دو قومی نظریہ ایک حقیقی اور ثابت شدہ حقیقت ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی سیاسی مفاد کے لیے قومی یکجہتی جیسے اہم معاملات پر تنقید کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس کی اپیل پر کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا، جس پر تمام تاجر تنظیموں نے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button