عالمی خبریں

بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں پرواز، پاکستانی فضائیہ کی فوری ردعمل پر پسپائی

خلیج اردو
اسلام آباد – سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ کے چار رافیل جنگی طیاروں نے بھارتی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں گشت کیا۔ بھارتی فضائیہ کی اس پیش قدمی پر پاکستان ایئر فورس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان طیاروں کی نشاندہی کر لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے طیاروں کی بروقت اور مستعد کارروائی کے باعث بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فوری طور پر پیچھے ہٹ گئے اور راہ فرار اختیار کر گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت مستعد اور تیار ہیں، اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button