پاکستانی خبریں

حکومتی کوششوں اور دعویٰ کے باجود یورپ جانے کے خواب کو انسانی اسمگلنگ میں بدلنے والا خانہ بدوش گرفتار نہ کیا جا سکا، ایف آئی اے کو خاور حسن عرف فادی گجر کی تلاش

خلیج اردو
گجرات:ایف آئی اے کو ایک ایسے انسانی اسمگلر کی تلاش ہے جس نے یورپ جانے کے خواہشمند درجنوں پاکستانیوں کو سمندر کی گہرائیوں میں دھکیل دیا۔ خاور حسن عرف فادی گجر، جو گجرات کے قصبے جوڑا سے تعلق رکھتا ہے، رواں برس شمالی افریقہ کے ساحل کے قریب پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں ملوث قرار دیا گیا ہے، جس میں تقریباً 50 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

بی بی سی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فادی گجر مبینہ طور پر ان افراد کو غیر قانونی طریقے سے کشتی کے ذریعے یورپ لے جا رہا تھا۔ کشتی جنوری 2025 میں شمالی افریقہ کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ ایف آئی اے نے فادی گجر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اپنے دفاع میں فادی گجر نے رابطے پر ایک وائس نوٹ کے ذریعے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اس کے خلاف شواہد موجود ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق موریطانیہ انسانی اسمگلنگ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے، جہاں رواں برس اب تک 170 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فادی گجر جیسے اسمگلرز سادہ لوح پاکستانیوں کو روشن مستقبل کا جھانسہ دے کر خطرناک اور جان لیوا راستوں پر ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button