خلیجی خبریں

آسام میں 7 سالہ بچے کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار

خلیج اردو

بھارت :پولیس کے مطابق آسام میں ایک 7 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر ایک تنازعہ میں چاقو کے وار سے قتل کر دیا ہے۔

 

حکام کے مطابق ملزم کی شناخت اپو مزومدار کے نام سے ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ایس پی نمل مہتا نے  میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہم نے مقامی لوگوں کا بیان لیا ہے، اور ملزم کے خلاف عدالت میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی ہے ۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو سلچر شہر میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق شدید زخمی کمسن لڑکے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

حکام نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر جرم کا ارتکاب کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button