خلیج اردو
دبئی :متحدہ عرب امارات کی سرکاری ٹی وی کے مطابق امارات نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے میں پہنس لوگوں کے لئے 22 طیارے روانہ کر دئیے ہیں ۔
امارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 640 ٹن امدادی امداد بھجوا دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ امداد دونوں ملکوں کے عوام کی حمایت میں دانشمند قیادت کی ہدایت کے تحت شروع کی گئی تھی۔ یہ امداد عالمی سطح پر ملک کی جانب سے انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والے نیک کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ایک فضائی پل کے ذریعے 22 پروازیں چلائی ہیں۔ جن میں شام کے لیے اب تک 7 پروازیں روانہ ہوئی ہیں جن میں انسانی امدادخوراک اور دیگر سامان شامل تھا۔ 515 خیمے زلزلے سے متاثرہ شامی عوام کو پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ آج تک امارات سے ترکیہ کے لیے 15 پروازیں چلائی گئی ہیں جن میں تلاش اور امدادی ٹیمیں گئی ہیں ۔ ایک موبائل فیلڈ ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ اس ہسپتال میں تمام ضروری آلات موجود ہیں۔
ہسپتال کی سہولیات میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، آپریشنز، انتہائی نگہداشت، آؤٹ پیشنٹ کلینکس شامل ہیں۔ 50 بستروں کی گنجائش والا وارڈ ہے۔ ایک لیبارٹری اور ایک فارمیسی، ایکسرے اور سی ٹی خدمات موجود ہیں۔ آرتھوپیڈکس میں ماہر طبی ٹیمیں، جنرل سرجری، اینستھیزیااور انتہائی نگہداشتاور مختلف طبی خصوصیات کے تکنیکی ماہرین موجود ہیں۔