خلیجی خبریں

فجیرہ کے پہاڑوں میں پانچ لاپتہ افراد کی تلاش ،ایک زخمی حالت میں برآمد

خلیج اردو

 

فجیرہ :نیشنل گارڈ کے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر نے فجیرہ پولیس اور امارات کی سول ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے وادی ڈنہ کے پہاڑوں میں لاپتہ ایشیائی شہریت کے پانچ افراد کو بچانے کے لیے آپریشن کیا۔

 

 

لاپتہ پانچ افراد میں ایک زخمی حالت میں ریسکیو ٹیم نے سر پر تازہ چوٹ کے دوران ریسکیو کرکے NSRC کے ہوائی جہاز کے ذریعے ڈبہ الفجیرہ ہسپتال لے جایا گیا ۔ باقی افراد کو محکمہ شہری دفاع نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

 

 

یاد رہے  این ایس آر سی نے شارجہ پولیس کے تعاون سے المدام شہر کے صحرا میں سواری کے دوران ایک 42 سالہ شخص کو اس کی کواڈ بائیک الٹ جانے کے بعد بچایا۔

 

 

اسے ہوائی جہاز کے ذریعے ریسکیو کر کے  الدھید ہسپتال میں داخل کرایا تھا ۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button